صدر انجمن تاجران کراچی نے کاروباری اوقات محدود کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

image

صدر انجمن تاجران کراچی جاوید شمس نے حکومتِ سندھ کے کفایت شعاری کے نام پر کیے گئے فیصلوں کو من مانی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صدر انجمن تاجران کراچی کا کہنا ہے کہ تاجر تنظیموں سے مشاورت کے باوجود رات 8 بجے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے اور اسے مسترد کیا جاتا ہے۔

جاوید شمس نے کہا کہ حکومت سندھ کو کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور کاروباری مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئیں نہ کہ یکطرفہ اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کی جانب سے مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے حکومت نے مسترد کر دیا جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔صدر انجمن تاجران کراچی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے ہمیشہ تاجروں اور عوامی مفاد کے خلاف فیصلے کئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US