ایک دن کے وقفے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے پر آگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونا 4746 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جہاں فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 8064 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟