امتحانی مراکز کی تبدیلی اور مبینہ بدعنوانی، فیکٹ اینڈ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی قائم

image

وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو کی ہدایت پر سیکریٹری جامعات نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں امتحانی مراکز کی تبدیلی اور مبینہ بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسپیشل سیکریٹری محکمہ جامعات و بورڈز کی سربراہی میں قائم یہ کمیٹی 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس میں چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ اور ایڈیشنل سیکریٹری ممبران کے طور پر شامل ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ امتحانات کے دوران یا اس سے قبل مراکز کی تبدیلی میں مالی مفاد، اقربا پروری یا غیر قانونی اثر و رسوخ تو شامل نہیں تھا، جبکہ مراکز کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی بھی جانچ کی جائے گی۔

صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ کمیٹی ملوث افسران و ملازمین کی نشاندہی کرے گی اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US