پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل کالجز میں داخلہ میرٹ کی حد میں کمی کردی

image

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک بھر کے نجی میڈیکل کالجز میں سینکڑوں نشستیں خالی رہ جانے کے باعث داخلوں کے لیے میرٹ کی حد میں کمی کردی ہے۔

نئے فیصلے کے تحت ایم بی بی ایس کے لیے میرٹ 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد، جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 47 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال نجی کالجز کی مجموعی 8 ہزار نشستوں میں سے 1100 سے زائد نشستیں خالی رہ گئی ہیں، جس کی بنیادی وجہ نجی اداروں کی بھاری فیسیں بتائی جا رہی ہیں۔

نجی میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 18 سے 23 لاکھ روپے کے درمیان ہے، جس کے باعث ایم بی بی ایس کی مکمل ڈگری کے اخراجات ایک کروڑ 15 لاکھ روپے سے تجاوز کر جاتے ہیں۔ اگر ہاسٹل اور دیگر ضروری اخراجات کو بھی شامل کیا جائے تو یہ مجموعی لاگت ڈیڑھ کروڑ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

پی ایم ڈی سی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے نجی میڈیکل کالجز کو فیسوں میں کمی کی ہدایت جاری کی ہے اور حکم دیا ہے کہ کم کیے گئے میرٹ پر داخلوں کا عمل ہر صورت 15 اپریل تک مکمل کیا جائے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فیسوں کے ڈھانچے پر نظرثانی نہ کی گئی تو مستقبل میں میڈیکل کے شعبے میں طلباء کے داخلوں کا رجحان مزید گر سکتا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US