مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں انرجی سپلائی لائن بحال رکھنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے اور کوئلے و ڈیزل کے تین بحری جہاز پاکستان کی بندرگاہ پورٹ قاسم پہنچ گئے ہیں۔
پورٹ قاسم حکام کی تصدیق کے مطابق 42418 میٹرک ٹن ڈیزل لے کر کویتی جہاز سعودی عرب کی بندرگاہ یان بو سے پاکستان پہنچا ہے۔
اس کے علاوہ بنگلا دیش سے آنے والے دو مزید جہاز 55350 اور 51044 میٹرک ٹن کوئلہ لے کر انڈونیشیا اور رچرڈ بے سے پاکستان آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں جہاز اس وقت فوٹکو، پی آئی بی ٹی ایل اور پی کیو ای ٹرمینلز پر لنگرانداز ہیں اور کارگو کی آف لوڈنگ کے منتظر ہیں۔