چیلاس میں پولیس ٹیم پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید، ڈی ایس پی سمیت کئی زخمی

image

گلگت بلتستان کے علاقے چیلاس میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی سمیت متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق واقعہ تھور گوئیں کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم علاقے میں افیون کی فصل تلف کرنے میں مصروف تھی کہ نامعلوم ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر شہید ہو گئے جبکہ ڈی ایس پی اور دیگر زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش بھی تیز کر دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US