عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے یوں فی تولہ سونا ایک بار پھر 5 لاکھ روپے کے قریب آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3943 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر بڑھ کر 4776 ڈالر تک پہنچ گیا۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ چاندی 326 روپے اضافے سے 8260 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟