پنجاب میں تعلیمی چھٹیاں کم کرنے کی تجویز زیر غور

image

حکومتِ پنجاب نے لمبی تعلیمی چھٹیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے، جس کے تحت پہلی بار گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں 15 سے 20 روز جبکہ سردیوں کی چھٹیاں 5 سے 6 روز کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلیے ہر متبادل ہفتے اسکول کھولنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

رانا سکندر حیات کے مطابق میٹرک اور او لیول کے طلبہ کیلیے الگ تعلیمی کیلنڈر ترتیب دینے پر بھی کام جاری ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ کے سیکھنے کے عمل کو مزید مضبوط بنانا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US