سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز موصول

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔

حکام کے مطابق سعودی عرب نے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ باقی رقم بھی جلد موصول ہونے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قبل ازیں کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے مالی معاونت آئندہ ہفتے تک فراہم کر دی جائے گی، جس کا آغاز اب ہو چکا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹس کی مدت میں بھی توسیع متوقع ہے اور سالانہ رول اوور کے بجائے اسے 3 سال کے لیے بڑھا کر 2028 تک لے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US