پنک ڈے : منیبہ علی اور رامین شمیم کی پری میچ ٹریننگ سیشن میں شرکت

image

پنک ڈے کی مناسبت سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں منیبہ علی اور رامین شمیم نے پری میچ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

منیبہ علی نے حیدرآباد کنگز مین جبکہ رامین شمیم نے راولپنڈیز کے کھلاڑیوں کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز اور مشقیں کیں۔

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور لیگ سپنر سیدہ عروب شاہ شام کے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن کا حصہ بنیں گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے ڈبل ہیڈر کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن (پنک ڈے) منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں شائقین کرکٹ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج رات آٹھ بجے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہیش ٹیگ GoPink استعمال کرتے ہوئے آگاہی مہم میں اپنا حصہ ڈالیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US