او جی ڈی سی ایل کی تیل پیداوار میں بڑا سنگ میل، 6 سال بعد نیا ریکارڈ قائم

image

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے ساڑھے 6 سال بعد یومیہ تیل پیداوار کا سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

کمپنی ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے یومیہ 40 ہزار بیرل تیل کی پیداوار حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور ملکی سطح پر تیل کی پیداوار میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مجموعی یومیہ تیل پیداوار بھی 75 ہزار بیرل سے تجاوز کرگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کا باعث بنے گا اور درآمدی بل میں کمی آئے گی جبکہ تیل کی طلب و رسد کے فرق میں بھی کمی متوقع ہے۔او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد حیات لک نے اس پیش رفت سے متعلق متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US