عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3858 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 45 ڈالر بڑھ کر 4837 ڈالر تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 118 روپے مہنگی ہو کر 8562 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
لائیو گولڈ کی قیمت جاننے کے لئے لنک پر کلک کریں
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟