کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ، منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر شدید اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار منفی زون میں بند ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 4700 سے زائد پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھی گئی تاہم آخری گھنٹے میں تقریباً 3 ہزار پوائنٹس کی ریکوری بھی سامنے آئی۔

اس کے باوجود ہنڈریڈ انڈیکس 1742 پوائنٹس کی کمی کے بعد 172,197 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ ایک لاکھ چوہتر اور ایک لاکھ تہتر ہزار پوائنٹس کی اہم حدیں بھی برقرار نہ رکھ سکی۔

بروکرز کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکرات کے لیے وفد نہ بھیجنے کے اعلان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا جس کے باعث مارکیٹ پر منفی دباؤ رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US