کراچی: آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی عبور کر کے پاکستانی جہاز کی آمد

image

کراچی میں پاکستانی پرچم بردار جہاز "شالامار" آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی کو عبور کرتے ہوئے بحفاظت کراچی پورٹ پہنچ گیا جہاں وہ لنگر انداز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شالامار یو اے ای سے تقریباً 8 کروڑ لیٹر خام تیل لے کر کراچی پہنچا ہے جو موجودہ صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول اور عالمی سمندری راستوں پر امریکی ناکہ بندی کے باعث بحری تجارت بدستور متاثر ہے، تاہم شالامار پہلا پاکستانی جہاز ہے جس نے ان رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے کامیابی سے پاکستان تک رسائی حاصل کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز سے خام تیل کی آف لوڈنگ کا عمل آج رات گئے کراچی پورٹ پر شروع کیا جائے گا۔خام تیل کی بڑی مقدار کی آمد سے ملک میں ایندھن کی سپلائی چین میں بہتری آئے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US