پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا مثبت اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا مثبت اختتام ہوا جس کے نتیجے میں 173,000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ہے۔

دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں ایک وقت میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس پونے دو لاکھ کی حد بھی عبور کر گیا تھا، تاہم وہ اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور مجموعی طور پر 959 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 173,155 کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں آج بینکنگ اور آئل کمپنیز کے شیئرز میں خریداری کا رجحان رہا جبکہ سیمنٹ اور انرجی سیکٹر کی کمپنیز کے شیئرز میں فروخت دیکھی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US