چین کے شہر سانیا میں جاری چھٹے ایشین بیچ گیمز میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے بیچ ہینڈ بال ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2 سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی جیت درج کی۔
قومی کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور بہترین حکمت عملی اور تال میل کی بدولت دونوں سیٹس میں برتری حاصل کی۔
اس سے قبل ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو قطر کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم بنگلا دیش کے خلاف فتح نے ٹیم کے حوصلے بلند کردیے ہیں۔
اس اہم کامیابی کے بعد پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔