ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات شروع نہ ہونے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار شدید دباؤ کا شکار رہا اور منفی رجحان کے ساتھ اختتام ہوا۔
کاروباری دن کے دوران مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جہاں ایک وقت میں 300 پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈ ہوئی تاہم بعد ازاں مندی غالب آگئی اور مجموعی طور پر 1900 پوائنٹس تک کمی دیکھی گئی۔
مارکیٹ 172000 اور 173000 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حدیں بھی برقرار نہ رکھ سکی جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس 1576 پوائنٹس کمی کے بعد 171579 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بروکرز کے مطابق سرمایہ کار ایران-امریکا مذاکرات سے متعلق مثبت پیش رفت کے منتظر ہیں جس کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔