امریکا ایران جنگ پر مذاکرات شروع نا ہونے کا دبائو ،گولڈ مارکیٹس میں مسلسل چوتھے روز سونا سستا ہوگیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت پانچ لاکھ روپے سے مزید نیچے آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہو کر 493762 روپے پر آگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 4458 روپے کم ہو کر 423321 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 52 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4714 ڈالر پر آگیا۔
225 روپے کم ہو کر فی تولہ چاندی 8099 روپے کی ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟