عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 2900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 490862 روپے کا ہوگیا۔
ملک بھر میں 10 گرام سونا 2486 روپے سستا ہوکر 420835 روپے کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی 142 روپے سستی ہوکر 7975 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 29 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 4685 ڈالر جبکہ 1.42 ڈالر کمی کے بعد فی اونس چاندی 74.73 ڈالر کی ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟