عالمی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی خبروں کے بعد پانچ روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہو کر 493,162 روپے پر پہنچ گیا ہے،جبکہ 10 گرام سونا 1971 روپے اضافے کے بعد 422,806 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 23 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 4708 ڈالر پر پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 92 روپے بڑھ کر 8049 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟