پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تمام دن شدید مندی کے بعد کاروبار کا اختتام منفی رجحان پر ہوا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے فیصلے کے باعث مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی اور دورانِ کاروبار انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی بڑی گراوٹ بھی دیکھی گئی۔
منفی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ 1,69,000 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکی اور ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طور پر 1085 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168,412 کی سطح پر بند ہوا۔
بروکرز کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے فیصلے نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا، جس کا اثر پورے دن کی ٹریڈنگ پر نمایاں رہا۔