عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5500 روپے سستا ہو کر 479562 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 4715 روپے کم ہو کر 411147 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 55 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4572 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے کم ہو کر 7766 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟