عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن تیزی کے بعد سونے چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4400 روپے مہنگا ہو کر 483962 روپے کا ہوگیا۔

24 کیرٹ دس گرام سونے کی قیمت 3772 روپے بڑھ کر 414919 روپے ہوگئی۔

22 کیرٹ دس گرام سونا 3458 روپے اضافے کے بعد 380356 روپے کا ہوگیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 44 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4616 ڈالر کا ہوگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے بڑھ کر 7821 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US