سندھ میں ہندو طلبہ کے لیے مذہبی کتب کی اشاعت کا فیصلہ

image

سندھ میں تعلیمی نظام کو مزید جامع بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہندو برادری کے طلبہ کے لیے ان کے مذہب سے متعلق درسی کتب شائع کی جائیں گی۔

یہ فیصلہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے جس کے تحت سندھ کے سرکاری اسکولوں میں ہندو طلبہ کے لیے مذہبی تعلیم کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق جماعت 3 سے 5 تک کے ہندو طلبہ کے لیے مذہبی کتب تیار اور شائع کی جائیں گی جو آئندہ تعلیمی سال 27-2026 میں تقسیم کی جائیں گی۔

یہ فیصلہ سندھ کریکولم کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہندو برادری کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس وقت سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں میں تقریباً 129,119 ہندو طلبہ زیر تعلیم ہیں جن میں سب سے زیادہ 26,642 طلبہ ضلع تھرپارکر اور 21,584 طلبہ عمرکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔

تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مذہبی رواداری کو فروغ دینا اور تمام طلبہ کو اپنے عقیدے کے مطابق تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US