پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے بعد ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 32 فیصد ٹیکس شامل ہے جس میں 129 روپے 72 پیسے کے مختلف ٹیکسز عائد ہیں۔ اس میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 103 روپے 50 پیسے لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 21 فیصد ٹیکس شامل ہے جس میں 82 روپے 81 پیسے کے مجموعی ٹیکسز عائد ہیں۔ ڈیزل پر 51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 28 روپے 69 پیسے لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق یہ ٹیکسز پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت کا اہم حصہ ہیں۔