سونے کی قیمت میں معمولی کمی، چاندی کی قدر میں نمایاں اضافہ

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ چاندی مہنگی ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 2 ڈالر فی اونس کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4614 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں فی تولہ چاندی 193 روپے مہنگی ہو کر 8014 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US