مقامی اور عالمی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3800 روپے سستا ہو کر 479962 روپے کا ہوگیا۔
ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت 3257 روپے کم ہو کر 411490 روپے ہوگئی۔
22 کیرٹ 10 گرام سونا 2986 روپے سستا ہوکر 377212 روپے کا ہوگیا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 38 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4576 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
فی تولہ چاندی 100 روپے کم ہو کر 7914 روپے کی ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟