پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام مثبت ہوا، تاہم دن بھر ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور جھڑپوں کی متضاد خبریں مارکیٹ پر اثر انداز ہوتی رہیں۔
ٹریڈنگ کا آغاز 1733 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، اور ایک موقع پر انڈیکس میں 4200 سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ بھی دیکھا گیا۔
تیزی کے اس رجحان کے دوران مارکیٹ نے 162,000 اور 163,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں کامیابی سے بحال کرلیں، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس 164,000 سے 167,000 تک کی مزید چار حدیں بھی عبور کرگیا تھا، مگر یہ بلندی برقرار نہ رہ سکی۔
کاروبار کے آخری ایک گھنٹے میں فروخت کے دباؤ کے باعث ابتدائی تیزی کافی حد تک زائل ہوگئی، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طور پر 954 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 163,948 کی سطح پر بند ہوا۔