عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی کا رجحان برقرار ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے پر آ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1801 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر کمی کے بعد 4555 ڈالر پر آ گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو 65 روپے کم ہو کر 7849 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟