چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین سوہو عہدے سے مستعفی

image

چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں میٹرک امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر غلام حسین سوہو نے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری محکمہ بورڈز سندھ کو ارسال کردیا ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی وزیر کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی کمیٹی نے چیئرمین میٹرک بورڈ کو معطل کرنے اور معاملہ اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید کارروائی متوقع ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US