سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز، اربوں روپے اضافی آمدن کا امکان

image

بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) بڑھانے کی تجویز دے دی ہے۔

تنظیم کی سفارشات کے مطابق سگریٹ پر ٹیکس میں اضافے سے قومی خزانے کو تقریباً 51 ارب روپے تک اضافی آمدن حاصل ہو سکتی ہے۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ کم قیمت سگریٹ کے پیکٹ پر کم از کم 35 روپے اور مہنگے سگریٹ کے پیکٹ پر 21 روپے تک اضافہ کیا جائے۔

سپارک نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ سگریٹ پر یکساں ٹیکس نظام کی طرف مرحلہ وار پیش رفت کی جائے تاکہ قیمتوں میں فرق کم ہو اور تمباکو مصنوعات کی دستیابی محدود کی جا سکے۔

ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں بھی کمی آئے گی۔ اندازوں کے مطابق تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار نوجوان سگریٹ نوشی سے محفوظ رہ سکتے ہیں جبکہ 2 لاکھ 70 ہزار افراد کے اس عادت کو ترک کرنے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US