چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی اہم دریافت، ماڑی انرجیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا

image

بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ اہم دریافت ریکوڈک منصوبے سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ایسٹ سیاہ دق کے علاقے میں ہوئی ہے۔

ماڑی انرجیز نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کردیا۔ خط کے مطابق معدنی ذخائر کی دریافت کمپنی کی ذیلی کمپنی ماڑی منرلز نے کی ہے۔ یہ مقام نوکنڈی سے تقریباً 25 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹ سیاہ دق ون کے مقام پر مجموعی طور پر 25 ہزار میٹر تک ڈرلنگ مکمل کی گئی، جبکہ تمام ڈرل ہولز 500 میٹر طویل اور عمودی ہیں۔ نمونوں کی تیاری اور جانچ کا عمل ایس جی ایس پاکستان نے انجام دیا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق تقریباً 100 میٹر گہرائی میں پورفیری کاپر طرز کی معدنیات کے شواہد ملے ہیں، جو تقریباً 1.4 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہیں۔

ماڑی انرجیز کے مطابق ابتدائی نتائج اس مقام پر پورفیری کاپر کے ایک نئے ذخیرے کی دریافت کی نشاندہی کرتے ہیں، جس سے بلوچستان میں معدنی وسائل کی تلاش کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US