تین دن کمی کے بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی لمبی چھلانگ

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے صرافہ مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 11,100 روپے مہنگا ہو کر 4,88,962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9,517 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4,19,206 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 111 ڈالر بڑھ کر 4,666 ڈالر تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی 223 روپے مہنگی ہو کر 8,072 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US