ایران امریکا متوقع ڈیل، دو دن میں عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونا مہنگا

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج پھر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 7800 روپے مہنگا ہو کر 496762 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 6687 روپے بڑھ کر 425893 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 78 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4744 ڈالر کا ہوگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 373 روپے بڑھ کر 8445 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US