بلوچستان بورڈ میٹرک نتائج کا اعلان، طلبہ کی شاندار کارکردگی

image

بلوچستان بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نتائج کے مطابق بلوچستان ریذیڈینشل کالج لورالائی کے طالب علم احمد نے 1051 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح بی آر سی ژوب کے طالب علم مطیع اللہ نے 1050 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بی آر سی لورالائی کے یونس خان اور محمد مدثر نے 1046 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

بورڈ اعلامیے کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 68 ہزار 517 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 50 ہزار 400 کامیاب قرار پائے۔ دسویں جماعت کے امتحانات میں 77 ہزار 251 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 69 ہزار 2 طلبہ کامیاب ہوئے۔

نویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 73.56 فیصد جبکہ دسویں جماعت میں 89.32 فیصد رہا۔ تعلیمی حلقوں نے نتائج کو مجموعی طور پر حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US