ایچ ای سی کا ڈبل اور جوائنٹ ڈگری نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

image

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک میں ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت طلبہ ایک ہی وقت میں دو مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلہ لے سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق طلبہ کے لیے دونوں پروگراما کا ایک ہی شعبے یا ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنا ضروری نہیں ہوگا، جس سے مختلف مضامین میں بیک وقت تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

ایچ ای سی نے جوائنٹ ڈگری پروگرام بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی جامعات ملکی اور غیر ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ ڈگری پروگرام شروع کرسکیں گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، طلبہ کو متنوع تعلیمی مواقع فراہم کرنا اور بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US