عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی کا رجحان برقرار رہا ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے پر آگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا 4713 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 12 روپے کمی کے بعد 8513 روپے پر آگئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟