پاور سیکٹر کو ریلیف، قطر سے ایل این جی سپلائی بحال

image

قطر سے ایل این جی سپلائی کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے جس کے بعد ملک میں بجلی بحران اور لوڈشیڈنگ میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

شپنگ ذرائع کے مطابق قطر کی راس لفان پورٹ سے الخیریتیت نامی جہاز تقریباً 65 ہزار میٹرک ٹن ایل این جی لے کر پاکستان روانہ ہوا تھا جو آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

میرین ٹریفک رپورٹس کے مطابق جہاز 5 مئی کو قطر سے روانہ ہوا تھا اور امکان ہے کہ وہ پیر کی رات پورٹ قاسم پہنچ جائے گا۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر سے ایل این جی سپلائی بحال ہونے کے باعث پاکستان نے حالیہ دنوں عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے دو ایل این جی کارگو نہ خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ماہرین کے مطابق ایل این جی کی آمد سے پاور سیکٹر کو ریلیف ملے گا اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US