پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے چھٹیوں کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا ہے۔
فیصلے کے مطابق صوبے بھر کے اسکول 22 مئی سے 23 اگست تک بند رہیں گے، جس کے بعد تعلیمی ادارے 24 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔
رپورٹ کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں تین ماہ پر محیط ہوں گی، جس کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے صوبے میں گرمیوں کی تعطیلات کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔