عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونا مسلسل تیسرے روز بھی سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5300 روپے سستا ہو کر 488362 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 4544 روپے کم ہو کر 418691 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 53 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4660 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8513 روپے رہی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟