امریکی ریکارڈ شکن نے اسکیٹ بورڈ ٹھوڑی پر بیلنس کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

image

امریکا سے تعلق رکھنے والے مشہور ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے ایک اور منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

350 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اس بار اسکیٹ بورڈ کو اپنی ٹھوڑی پر ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک بیلنس کر کے عالمی اعزاز حاصل کیا۔

ڈیوڈ رش کے مطابق جب انہیں معلوم ہوا کہ اسکیٹ بورڈ بیلنس کرنے کی کیٹیگری موجود تو ہے لیکن اب تک کسی نے اس میں ریکارڈ قائم نہیں کیا تو انہوں نے فوراً یہ چیلنج قبول کر لیا۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ابتدا میں سب سے بڑا مسئلہ اسکیٹ بورڈ کا نوکیلا ہونا تھا کیونکہ صرف 30 سیکنڈ تک اسے ٹھوڑی پر سنبھالنا بھی کافی تکلیف دہ ثابت ہو رہا تھا۔

بعد ازاں ان کے ایک دوست نے نسبتاً ہموار کنارے والا اسکیٹ بورڈ فراہم کیا جو ریکارڈ کے تمام قواعد پر پورا اترتا تھا۔آخرکار ڈیوڈ رش نے اسکیٹ بورڈ کو 1 گھنٹہ، 1 منٹ اور 36 سیکنڈ تک اپنی ٹھوڑی پر متوازن رکھ کر ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US