حکومت سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون 2026 سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات کا مقصد شدید گرمی کے موسم میں طلبہ کو سہولت فراہم کرنا ہے۔