عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین روزہ کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4100 روپے مہنگا ہو کر 492462 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 3515 روپے بڑھ کر 422206 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 41 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4701 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 395 روپے بڑھ کر 8908 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟