پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام منفی رہا، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 1590 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 168916 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
دن بھر کے دوران مارکیٹ میں جہاں 1065 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، وہیں 1683 پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔ اس صورتحال کے باعث مارکیٹ 171000 پوائنٹس کی حد بحال کرنے میں ناکام رہی بلکہ 170000 اور 169000 کی دو اہم حدیں بھی گنوا بیٹھی۔
بروکرز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان متوقع ڈیل سے متعلق منفی خبروں نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا، جس کے نتیجے میں بینکنگ، آٹو، سیمنٹ اور انرجی کمپنیوں کے شیئرز میں فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔