شوہر کی پرانی گاڑی کی نمبر پلیٹ نے اہلیہ کی قسمت چمکا دی

image

امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک خاتون کے لیے ان کے شوہر کی پرانی گاڑی غیر متوقع خوش قسمتی کا سبب بن گئی۔

خاتون کے مطابق ان کے شوہر نے ایک پرانی گاڑی کافی عرصے سے گھر کے باہر کھڑی کر رکھی تھی، جسے وہ ناپسند کرتی تھیں اور مسلسل اپنے شوہر سے اسے وہاں سے ہٹانے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ ایک روز گاڑی کی نمبر پلیٹ پر درج ہندسوں کو دیکھ کر انہوں نے انہی نمبروں پر لاٹری کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

خاتون ایک سال سے زائد عرصے تک مسلسل انہی نمبروں کے ساتھ 'پِک 5' لاٹری خریدتی رہیں اور بالآخر ان کی قسمت چمک اٹھی، جس کے نتیجے میں انہوں نے 50 ہزار ڈالر کا بڑا انعام جیت لیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ انعام میں ملنے والی رقم کو گھریلو بلوں کی ادائیگی اور اپنے پوتے پوتیوں کی ضروریات پر خرچ کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US