منشیات کیس کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی سے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے گرفتاری سے قبل ہی اپنا جانشین مقرر کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے کلائنٹس کو آگاہ کر رہی ہے کہ اگر اس کے ساتھ کچھ ہو جائے تو اس کے اسی نمبر سے رابطہ جاری رکھا جائے اور معاملات اس کا قریبی ساتھی سنبھالے گا۔
اطلاعات کے مطابق اے این ایف کی چھاپا مار کارروائی کے دوران بلال چورنگی کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ملزمہ کے کارندوں نسیم بی بی اور محمد کامل کو گرفتار کیا گیا جن سے بھاری مقدار میں کوکین اور چرس برآمد ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ اینٹی نارکوٹکس فورس کو بھی مطلوب ہے اور اس کے خلاف دو مقدمات درج ہیں، جن میں پہلا کیس 2019 میں درج کیا گیا تھا۔اے این ایف کے مطابق ملزمہ کے نیٹ ورک اور رابطوں کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔