سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز بعد سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے پر آگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4690 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 231 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 9 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US