کراچی کے گارڈن تھانے میں درج اہم مقدمے کی ملزمہ انمول عرف 'پنکی' کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مبینہ طور پر نامعلوم قوتیں متحرک ہوگئی ہیں، جس کے بعد تھانے کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ پراسرار طور پر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب یہ معلوم ہوا کہ پنکی کی تھانے آمد اور وہاں سے روانگی کے وقت کی کوئی بھی فوٹیج سسٹم میں موجود نہیں ہے۔ اس ریکارڈنگ کی عدم موجودگی سے یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ ملزمہ کب تھانے پہنچی، اسے وہاں کتنا وقت رکھا گیا اور اس کی واپسی کس طرح عمل میں آئی؟۔
دوسری جانب پولیس حکام نے اس معاملے پر اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت ملزمہ تھانے میں موجود تھی، اس دوران بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری تھی جس کے باعث سی سی ٹی وی کیمرے اور ریکارڈنگ سسٹم بند رہا اور فوٹیج ریکارڈ نہ ہوسکی۔