عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونا پھر مہنگا

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو کر 492362 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے بڑھ کر 422121 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 10 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4700 ڈالر کا ہوگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 65 روپے بڑھ کر 9204 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US