فرانس میں نشے میں دھت ہرن کی ویڈیو وائرل

image

فرانس میں پولیس نے گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ نشہ آور پھل کھانے والے جنگلی جانور سڑکوں پر خطرناک صورتحال پیدا کر سکتے ہیں۔

سون اے لوار ژوندرمری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ایک ہرن کو نشہ آور پھل کھانے کے بعد مدہوش حالت میں گول گول گھومتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

پولیس نے ویڈیو کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی شیئر کیا کہ سبھی روڈ استعمال کرنے والے ہوش میں نہیں ہوتے۔

ژوندرمری کے مطابق ہرن اور دیگر جنگلی جانور سڑے ہوئے پھل یا پودے کھانے کے بعد نشے جیسی کیفیت میں مبتلا ہو سکتے ہیں جس کے باعث ان کا رویہ غیر متوقع ہو جاتا ہے۔پولیس نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ سڑک پر اچانک آنے والے جنگلی جانوروں سے محتاط رہیں تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US